• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm

نظام عدل کیلئے ججز کی شیلڈ بن کر ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، لطیف کھوسہ

شائع May 24, 2024
لطیف کھوسہ
لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نظام عدل کے لیے ججز کی شیلڈ بن کر ان کےساتھ کھڑے ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرسن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا دفتر سیل کردیاگیا، ہمارا پنجاب کا دفتر بھی سیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام میں غم و غصہ اور نفرت بڑھ رہی ہے،الیکشن میں عوام نے اپنے نمائندوں کو ڈھونڈ کر کامیاب کرایا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کی طرح نکاح کیس بھی ختم ہوگا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر قانون اور دیگر نے سینیٹ میں عدلیہ سے متعلق امور پر بات کی، آئین کے مطابق کسی بھی زیرسماعت مقدمے پر بات نہیں ہوسکتی، یہ توہین عدالت کریں گے تو آئین کا آرٹیکل 204 لگے گا، بانی پی ٹی آئی کو الیکشن سے ایک ہفتے پہلے 3کیسزمیں سزاسنائی گئی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ نظام عدل کے لیے ججز کی شیلڈ بن کر ان کےساتھ کھڑے ہوں گے۔

پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ کل ہمارے مرکزی دفتر سے عامر مغل کو گرفتارکیاگیا، عامر مغل پر دہشت گردی کی دفعات لگائی گئیں، مجھ پر حملہ کرنےوالوں پر دہشت گردی کی دفعات لگانے سےانکارکردیاگیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ کل رات پی ٹی آئی کے دفتر پر نہیں بلکہ جمہوریت پر حملہ کیاگیا، بڑی جماعت کے دفتر پر حملہ کرکے ملک سےسیاست ختم کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024