• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

میں نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے رکھی ہے، فاطمہ آفندی

شائع June 7, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ فاطمہ آفندی نے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کے شوہر کبھی دوسری شادی نہیں کریں گے، اس لیے انہوں نے شوہر کو اجازت دے رکھی ہے۔

فاطمہ آفندی حال ہی میں ایک نیوز کے مزاحیہ پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ کے دوران رومانس، تعلقات اور محبت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مرد کی ایک سے زائد شادیوں کے معاملے پر بھی بات کی۔

اداکارہ کی جانب سے مرد کی دوسری شادی کے معاملے پر بات کرنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ انہوں نے شوہر کو اجازت دے رکھی ہے۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ مرد کو اسی لیے ہی سماجی جانور کہا جاتا ہے، کیوں کہ اسے ہر وقت تعلقات اور محبت کے لیے کوئی نہ کوئی اور کچھ نہ کچھ چاہیے ہوتا ہے۔

ان کئ بات پر پروگرام کے میزبان احمد علی بٹ نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ وہ مرد کی دوسری شادی کے حق میں ہیں؟ اس پر پہلے اداکارہ نے حیرانگی کا اظہار کیا اور سوالیہ انداز میں کہا کہ دوسری شادی کی بات کہاں سے آگئی؟

فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ مرد کی دوسری شادی کے معاملے پر الگ سے کبھی پروگرام کیا جائے گا لیکن ساتھ ہی انہوں نے شوہر کی دوسری شادی سے متعلق بھی بات کر ڈالی۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کے شوہر نے کبھی دوسری شادی نہیں کرنی، اس لیے انہوں نے پہلے ہی شوہر کو دوسری کی اجازت دے رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسان کو جس چیز سے جتنا دور رکھا جاتا ہے، اس میں اسی چیز کی جانب بڑھنے یا اسے جاننے کا تجسس بڑھتا ہے۔

اداکارہ کی بات پر احمد علی بٹ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ فاطمہ نام کی جتنی بھی خواتین ہیں، وہ اپنے شوہروں کو دوسری شادی کی اجازت دے دیتی ہیں۔

میزبان احمد علی بٹ کی اہلیہ کا نام بھی فاطمہ ہے اور وہ فیشن ڈیزائنر ہیں۔

فاطمہ آفندی نے ارسلان کنور سے شادی کر رکھی ہے، انہیں دو بچے بھی ہیں، ان کے درمیان شادی سے قبل بھی چند سال تک تعلقات رہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024