اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائیندے کوفی عنان جینیوا میں شام سے متعلق اجلاس میں روسی نمائیندے کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ رائٹرز تصویر

اقوام متحدہ: شام کیلیے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندہ خصوصی کوفی عنان نے اپنے عہدے سے عدم حمایت اور بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی کی شکایت کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ دے دیا۔

جنیوا میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے عنان نے کہا کہ انہیں اس مقصد کے لیئے اتنی سپورٹ نہیں ملی جتنی ملنی چاہیے تھی۔

انھوں نے کہا مستقل الزام تراشی اور تقطہ چینی کی وجہ سے وہ ان کے اس چھ نکاتی پلان کو رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ کوفی عنان رواں ماہ اپنے عہدے کی معیاد پوری کرکے مستعفی ہوجائیں گے۔

ان کے جانشین کی تلاش کیلیے عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

دوسری جانب حلب میں بشار الاسد حکومت کےخلاف سڑکوں پر نکل آئے، نعرے بازی اور مظاہرہ کیا۔

جب کہ دمشق میں سرکاری فورسز کے ٹینکوں کی گولہ باری سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

تبصرے (0) بند ہیں