• KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:11pm
  • LHR: Asr 3:58pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:02pm Maghrib 5:41pm
  • KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:11pm
  • LHR: Asr 3:58pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:02pm Maghrib 5:41pm

مرد کے مقابلے آنا عورت کی شان کے خلاف ہے، رابی پیرزادہ

شائع September 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مذہب اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مرد کے مقابلے آنا عورت کی شان کے خلاف ہے اور دونوں کبھی برابر نہیں ہوسکتے، مرد کو برتر پیدا کیا گیا۔

رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کلپ میں انہیں ”میرا جسم، میری مرضی“ کا نعرہ لگانے والی خواتین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رابی پیرزادہ کی مذکورہ ویڈیو چند ہفتے قبل ان کی جانب سے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے کی ہے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی تھی۔

”میرا جسم، میری مرضی“ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایسا نعرہ لگانے والی خواتین نادان ہیں، انہیں کچھ پتا نہیں، ہر انسان کے جسم پر خدا کی مرضی اور حکم چلتا ہے۔

ان کے مطابق اگر ہر کسی کا اپنے جسم پر زور چلتا یا مرضی چلتی تو کسی کو کوئی بیماری نہ ہوتی، کوئی کینسر کا شکار نہ ہوتا، کسی کو دانتوں میں درد نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح جو خواتین نعرے لگاتی ہیں کہ ”اپنا کھانا خود گرم کرلو“ وہ بھی نادان ہیں، اگر وہ گھر میں کام کرتی ہیں تو مرد بیچارہ بھی باہر کام کرتا ہے۔

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ انسانی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو مرد کے لیے عورت کو بنایا گیا جب کہ تمام انبیا مرد ہی تھی، کوئی عورت نہ تھی۔

ان کے مطابق مرد اور خاتون کا کوئی مقابلہ نہیں، مرد برتر ہے، دونوں برابر ہو ہی نہیں سکتے۔

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ حقیقت بھی یہی ہے کہ اگر کوئی خاتون ورزش کرتی ہے اور وہ مرد کو تھپڑ مارے تو بھی اس کی تھپڑ عام مرد کے مقابلے ہلکی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جن گھروں میں عورت کی حکمرانی ہوتی ہے، وہاں برکت اور سکون نہیں ہوتا، وہ گھر پرسکون اور خوشحال ہوتے ہیں، جہاں مردوں کی مرضی چلتی ہے اور ان کی باتوں پر عمل ہوتا ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ بعض مردوں کےمقابلے خواتین زیادہ سمجھدار ہوتی ہیں لیکن وہاں بھی خواتین اپنے مردوں کی رہنمائی کریں، وہ پہل نہ کریں، وہ حکمرانی نہ چلائیں، وہ اپنی بات مردوں سے کہ کر منوائیں۔

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ مرد کے مقابلے آنا عورت کی شان کے خلاف ہے اور عورت کس مرد کے مقابلے آنا چاہتی ہے، جس مرد کو اس نے خود پیدا کیا؟

ان کے مطابق دنیا کی کوئی بھی ماں، بہن اور بیٹی مرد کے مقابلے نہیں آنا چاہتی، صرف بیوی ہی مرد کے مقابلے آنا چاہتی ہے جو کہ غلط بات ہے اور یہ عورت کے شان کے خلاف ہے۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ عورت کے قدموں میں مرد کی جنت رکھی گئی، اس نے ہی مرد کو پیدا کیا لیکن مرد کے لیے عورت کو بنایا گیا، دونوں برابر نہیں ہوسکتے، مرد کے مقابلے میں آنا عورت کی شان کے برعکس ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024