بھارت اور پاکستان کے درمیان مزید کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں، افغانستان

شائع May 7, 2025
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

افغانستان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں۔

ڈان نیوز نے اے ایف پی کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان حکومت نے بھارت اور پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مزید کشیدگی ’ خطے کے مفاد میں نہیں’ ۔

اے ایف پی کے مطابق افغان وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس ’ پر ایک بیان میں کہا کہ ’ افغانستان دونوں فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنے مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔’

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے گرائے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا۔

بعد ازاں، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025