سپر ٹیکس کیس: انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن ’فور بی‘ پر ایف بی آر کے وکلا کے دلائل مکمل

شائع May 19, 2025
— فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ
— فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ

سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے وکلا نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن فور بی پر دلائل مکمل کرلیے، کمپنیز کے وکیل مخدوم علی خان جمعرات کو جواب الجواب کا آغاز کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے مخدوم علی خان سے استفسار کیا کہ آپ آپ فور بی پر جواب الجواب دینا چاہیں گے، مخدوم علی خان نے کہا کہ وکلا کے دلائل پڑھ کر جواب الجواب دوں گا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے کہا کہ فور بی کے حوالے سے 3 ججمنٹس عدالت کے علم میں لانا چاہتا ہوں، ان تمام فیصلوں میں موجود ہے کہ کسی خاص مقصد کے لیے ایڈیشنل ٹیکس لگ سکتا ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ آپ تحریری شکل میں دلائل جمع کروا دیں۔ کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025