فرانس میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث 55 افراد گرفتار

شائع May 22, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرانس میں بچوں کا جنسی استحصال کرنے میں ملوث 55 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار شدگان میں ایک پادری، ایک پیرامیڈک، اور ایک میوزک ٹیچر بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی تنظیم OFMIN (جو نابالغوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کی ذمہ دار ہے) نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ گرفتاریاں 42 محکموں میں ’ 10 سال سے کم عمر’ بچوں کی پورنوگرافی رکھنے، تقسیم کرنے اور باقاعدگی سے دیکھنے کے الزامات کے تحت کی گئیں۔

فرانسیسی تنظیم نے ہی وہ وارنٹ جاری کیا تھا جس کے نتیجے میں 2024 میں ٹیلیگرام کے بانی پاول دوروف کو پیرس میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ مقبول عام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیر قانونی مواد کے حوالے سے فرانسیسی حکام کی باقاعدہ تحقیقات کے تحت ہیں۔

یہ گرفتاریاں 10 ماہ کی تحقیقات کے بعد عمل میں آئیں، جن میں 25 سے 75 سال کی عمر کے افراد شامل ہیں۔

آفمن کے آپریشنل یونٹ کے سربراہ کوینٹن بیوان نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ افراد ٹیلیگرام پر پیغامات کا تبادلہ کرتے تھے اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ’ انتہائی خطرناک’ افراد کے ساتھ رابطے میں تھے جو گزشتہ موسم گرما سے جیل میں ہیں۔

خیال رہے کہ بڑے پیمانے پر یہ آپریشن پچھلے موسم گرما میں ان افراد کی گرفتاریوں کے ساتھ شروع ہوا تھا جن پر بچوں کے ساتھ زیادتی اور ٹیلیگرام پر تصاویر پوسٹ کرنے کا شبہ تھا، تمام مشتبہ افراد کے خلاف انسانی اسمگلنگ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور انہیں عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2025
کارٹون : 16 جون 2025