ایران-اسرائیل جنگ: 2022 کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
ایران۔اسرائیل جنگ کے پیش نظر 2022 کے بعد ایک دن میں تیل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور عالمی منڈیوں میں ہلچل مچ گئی جبکہ خطے میں وسیع تر تنازع کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
عالمی بینچ مارک امریکی تیل اور برینٹ کروڈ آئل مارچ 2022 کے بعد سے ایک دن میں بڑا اضافہ ہوا، جب روس-یوکرین جنگ شروع ہوئی تھی۔
امریکی تیل کی قیمت میں 7.26 فیصد اضافہ ہوا، جو تقریباً 72.98 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ برینٹ کی قیمت 7 فیصد اضافے سے 74.23 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز علی الصبح اسرائیل نے ایران پر بڑا حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے تھے، اسرائیل نے حملے میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 78 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔












لائیو ٹی وی