• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

ایران نے اپنے سے بڑے دشمن کا جارحانہ مقابلہ اور شاندار دفاع کیا، خواجہ آصف

شائع June 24, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنے سے بڑے دشمن کا جارحانہ انداز میں مقابلہ اور شاندار طریقے سے دفاع کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح ایران نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اس پر ایرانی عوام اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو حالیہ دنوں میں 2 بار فتح نصیب ہوئی ہے، جڑواں فتوحات ’عالم اسلام‘ کی کامیابی کا ثبوت ہیں، اب دعا ہے اللہ غزہ کے مسلمانوں پر رحم کرے۔

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روز تک جاری رہنے والی خون ریز جنگ کے خاتمے پر فریقین کا اتفاق ہوگیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ایران کی خود مختاری پر حملہ قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025