• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

راولپنڈی: زہریلا دودھ پینے سے 3 کمسن بچے جاں بحق

شائع June 24, 2025
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کی والدہ کی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے بنی میں پیش آیا، جہاں زہریلا دودھ پینے سے تین کمسن بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی والدہ کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 8 ماہ سے 4 سال کے درمیان تھیں، تینوں بچوں کی لاشیں فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دی گئیں، جبکہ بچوں کی والدہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دودھ میں زہریلا کیڑا گرنے کے باعث بچوں کی موت واقع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025