رکن بلوچستان اسمبلی ہدایت الرحمن کا بیٹا کراچی سے مبینہ لاپتا، سرفراز بگٹی کی تعاون کی یقین دہانی
گوادر سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مفتی ہدایت الرحمن کا بیٹا کراچی سے مبینہ طور پر لاپتا ہو گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
ڈان نیوز کے مطابق اہل خانہ نے بتایا کہ لڑکا اپنے ماموں کےگھر جانے کا کہہ کر مدرسے سے روانہ ہوا تھا، لڑکا سعود آباد میں زیر تعلیم ہے، آج شام بجے مدرسے سے نکلا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں ہوئی، لڑکےکی تلاش کے لیے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں۔
دریں اثنا، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مولانا ہدایت الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان سے واقعے کی تفصیل دریافت کی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کی اور مولانا ہدایت الرحمٰن کے بیٹے کی گمشدگی سے متعلق گفتگو کی، وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس اور متعلقہ اداروں کو کارروائی کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن کے فرزند کی گمشدگی پر گہری تشویش ہے، بازیابی کے لیے سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں۔












لائیو ٹی وی