• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

پی ٹی آئی نے اپنے 5 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

شائع July 13, 2025
فائل فوٹو: سوشل میڈیا
فائل فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے پارٹی ممبران کو پارٹی سے نکال دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے 5 اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان ممبران کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف وزری اور 26 ویں ترمیم کے لیے حکومت کو ووٹ دینے پر پارٹی سے نکالا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اتحاد کا ساتھ دیتے ہوئے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے پارٹی ممبران کو پارٹی سے نکال دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے دستخط شدہ نوٹی فکیشن میں پارٹی سے نکالے گئے ممبران میں ظہور قریشی، اورنگزیب کچھی، مبارک زیب خان، الیاس چوہدری اور عثمان علی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین قومی اسمبلی ظہور قریشی، اورنگزیب کھچی، عثمان علی اور مبارک زیب نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

جس پر پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے اراکین قومی اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025