• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C

ٹرمپ کی مجوزی ٹیرف پالیسیوں سے کھلونا ساز کمپنیاں تشویش میں مبتلا

شائع July 25, 2025
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

سان ڈیاگو، کیلیفورنیا میں چار روزہ ’ کامک کون ( Comic-Con ) کنونشن میں چھوٹے کاروبار کرنے والوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ ٹیرف پالیسیوں کے کھلونا صنعت پر پڑنے والے منفی اثرات پر بحث کی۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سان ڈیاگو کامک کنونشن ایک کیلیفورنیا نان پرافٹ پبلک بینیفٹ کارپوریشن ہے جو عوام میں کامکس اور اس سے متعلق مقبول فنون کی آگاہی اور ان کی قدر و منزلت پیدا کرنے کے لیے وقف ہے۔

کلیکٹیبلز کمپنی دی لوئیل سبجیکٹس کے چیف ایگزیکٹو جوناتھن کیتھی نے چار روزہ کنونشن میں ’ ٹائز، ٹیرفز اینڈ ٹریڈ وارز’ کے عنوان سے ہونے والے پینل میں اعتراف کیا کہ’یہ کوئی زیادہ پُرکشش موضوع نہیں ہے، لیکن اس کا اثر بالآخر آپ سب پر پڑتا ہے، یہ آخرکار صارف تک پہنچتا ہے، اس کےنتیجے میں قیمتیں بڑھ جائیں گی، اور ہماری فروخت کی شرح کم ہو جائے گی۔’

کھلونا بنانے والی کمپنیاں ٹرمپ کی عالمی ٹیرف پالیسیوں کے اثرات پر خاص طور پر چین کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

گزشتہ سال امریکا میں درآمد ہونے والے 17 ارب ڈالر سے زائد کے کھلونوں میں سے 13 ارب ڈالر سے زیادہ چین سے آئے تھے، لیکن واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان ٹیرف کی رسہ کشی نے امریکی کاروباری اداروں اور ان کے چینی سپلائرز کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

پینل کے موڈریٹر ڈینیئل پکٹ نے دلیل دی کہ ٹرمپ انتظامیہ ’ انتہائی مبالغہ آمیز، کچھ حد تک پاگل پن پر مبنی اور خوفناک اقدامات’ مسلط کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کی تجویز ’ نے پوری صنعت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔’

ٹرمپ نے حال ہی میں کھلونا بنانے والی بڑی کمپنی ہسبرو کے سی ای او کرس کاکس کی اس وارننگ کو مسترد کر دیا تھا کہ اگر ٹیرف بڑھائے گئے تو قیمتیں بڑھ جائیں گی، اور اپنے تجارتی نظریے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقامی پیداوار کے حق میں ہے۔

لیکن جوناتھن کیتھی نے کہا کہ یہ بیانیہ امریکی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا، انہوں نے کہا کہ پیداواری شعبے میں پہلے ہی تقریباً چار لاکھ 80 ہزار نوکریاں ابھی تک بھری نہیں جاسکیں تو ہم کیا کرنے جا رہے ہیں، اگر پیداواری شعبے میں مزید وسعت آتی ہے تو اس کے لیے لوگ کہاں سے آئیں گے؟’

جوناتھن کیتھی کا کہنا تھا کہ امریکa کی اصل طاقت مینوفیکچرنگ میں نہیں بلکہ جدت میں ہے۔

سپر7 کلیکٹیبلز اور ایکشن فگرز برانڈ کے برائن فلن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی بدلتی ٹیرف پالیسیوں نے کاروباری دنیا میں انتشار اور غیر یقینی پیدا کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ’ کسی کو نہیں معلوم کیا ہونے والا ہے، وہ ٹیرف جو کبھی تین ہندسوں تک جا سکتے ہیں وہ سب کو مارکیٹ سے باہر نکال دیں گے۔’

برائن فلن نے کہا کہ اس اثرات کا مشاہدہ کامک-کون میں بھی ہو رہا ہے، جہاں اسے بڑے اسٹال کی بجائے ایک چھوٹے کاؤنٹر تک محدود رہنا پڑا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ صارفین کو اس کا اثر اگلی سہ ماہی میں اپنی جیب پر محسوس ہوگا، ’ اور جب یہ پڑے گا تو ہم بھی اس سے بہت متاثر ہوں گے۔ ’

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025