• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

کراچی: دو دریا پر عمار ٹاور سے ایک شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی

شائع July 31, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں دو دریا پر عمار ٹاور کے قریب سے ایک شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی مہظور علی نے ڈان کو بتایا کہ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے تقریباً 40 سالہ ایک شخص کو دیکھا، جو 7 سے 10 سال کی عمر کے دو لڑکوں کے ساتھ سفر کر رہا تھا، وہ سمندر کے کنارے واقع ایک بلند عمارت کے قریب سے گزرا اور پھر سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

سینئر افسر نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو کی کوشش کی گئی، لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا، انہوں نے کہا کہ یہ گہرا سمندر ہے، مرد کی شناخت اور لڑکوں کے ساتھ اس کے ممکنہ رشتہ کا فوری طور پر پتا نہیں چل سکا۔

ادھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے کہا کہ ان کے غوطہ خوروں نے گہرے سمندر میں اس شخص اور دو بچوں کو ریسیکو کرنے کی کوشش کی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025