• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

جنرل ساحر شمشاد کی مصری صدر و دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شائع July 31, 2025
—  فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی و دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں، جس میں سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر مصر پہنچے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر عبدالفتاح السیسی، مصری وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقاتوں میں سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تربیت، مشترکہ مشقوں اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ جنرل ساحر شمشاد نے جامعہ الازہر کے شیخ احمد الطیب سے خصوصی ملاقات کی، جس میں بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ پر زور دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق مصری قیادت نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور جنرل ساحر شمشاد کو وزارت دفاع آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025