• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان

شائع July 31, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کردی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر تنزلی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 4 بار اضافے کے بعد آئندہ 15 روزہ مدت کے دوران بالترتیب تقریباً 9 روپے اور 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی توقع ہے، جس کی وجہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور درآمدی پریمیم میں کمی ہے۔

ڈیزل بھاری ٹرانسپورٹ، ریلوے اور زرعی مشینری جیسے ٹریکٹرز اور ٹیوب ویلز میں بنیادی ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے، اس لیے اس کی قیمتیں مہنگائی پر اثر ڈالتی ہیں۔

اگرچہ قیمتوں میں کمی متوقع ہے، مگر کرایوں میں اضافہ ہو جانے کے بعد وہ اکثر کم نہیں کیے جاتے، یہ کمی ممکنہ طور پر دو ماہ سے زائد عرصے میں پہلی بار ہوگی۔

ڈان اخبار کے رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ اس وقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر مختلف لیویز کے ذریعے تقریباً 98 روپے فی لیٹر حاصل کر رہی ہے، حالانکہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح صفر ہے۔

اس میں ڈیزل پر 77.01 روپے اور پیٹرول اور ہائی اوکٹین مصنوعات پر 78.02 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی (سی ایس ایل) شامل ہیں، جن میں سے 2.25 روپے فی لیٹر سی ایس ایل کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025