• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

شانگلہ: دریائے سندھ میں ڈوبنے والی ایک لڑکی کو بچا لیا گیا، 2 تاحال لاپتا

شائع August 1, 2025
— فوٹو: ریسکیو 1122
— فوٹو: ریسکیو 1122

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والی ایک لڑکی کو بچا لیا گیا، جبکہ دو افراد ابھی تک لاپتا ہیں۔

پوران سرکل کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) عثمان منیر نے ڈان کو بتایاکہ نوجوان لڑکیاں پانی بھرنے کے لیے دریا پر گئی تھیں، لیکن اچانک دریا کا تیز بہاؤ انہیں بہا کر لے گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دریا کے کنارے موجود کچھ مقامی افراد ایک لڑکی کو نے بچا لیا۔

ایس ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا، مگر دریا میں پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا۔

ایک مقامی کارکن عباد اللہ خان نے کہا کہ علاقے میں ریسکیو 1122 کا کوئی پوسٹ نہیں تھی، مقامی افراد کے پاس پینے کے پانی کا کوئی متبادل ذریعہ نہیں ہے، اور وہ دریا سے پانی لیتے ہیں، جبکہ ایسے حادثات علاقے میں عام ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے اٹک ضلع میں ایک سات سیٹر وین کی بارش کے نالے میں گرنے سے کم از کم 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے اور ایک بچہ لاپتا ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025