• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

فیکٹ چیک: ٹرمپ کی مودی کیخلاف غصے والی ٹرتھ سوشل پوسٹ جعلی ہے

شائع August 1, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد صارفین نے ایک فوٹو شیئر کی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پوسٹ ہے، جس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف غصے کا اظہار کیا، تاہم یہ پوسٹ جعلی ہے اور ٹرمپ نے ایسا کوئی شیئر نہیں کیا۔

آئی ویریفائی پاکستان کی ٹیم کی جانب سے اس دعوے کے بعد ایک فیکٹ چیک شروع کیا گیا، تاہم یہ دعویٰ جھوٹا نکلا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ ساتھ روسی ہتھیاروں اور تیل کی خریداری پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا،جبکہ انہوں نے بھارتی معیشت کو مردہ بھی قرار دیا تھا۔

آج ایک ایکس صارف، جو پچھلی پوسٹس سے بھارتی لگتے ہیں، نے مبینہ طور پر ٹرمپ کی جانب سے ٹروتھ سوشل پر ’مایوس محبوب‘ کیپشن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’یہ یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ابھی تک میرے ٹوئٹس، بیانات یا ٹیرف کے حوالے سے جواب نہیں دیا، ہم نے بھارت کو بہت کچھ دیا، جن میں بڑی ڈیلز، دفاعی تعاون شامل ہے، لیکن پھر بھی، مکمل خاموشی، ایک شکریہ بھی نہیں!

مزید کہا گیا کہ ’بھولنا مت، میں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کرائی، کوئی اور ایسا نہیں کر سکتا، بہت سے لوگوں نے کہا کہ مجھے اس کے لیے نوبل انعام ملنا چاہئے!! بھارت کو فائدہ ہوتا رہتا ہے جبکہ امریکی کارکنوں کو نقصان ہوتا ہے، میں نے ہمیشہ مودی کو پسند کیا ہے، لیکن اس قسم کی بے عزتی کو نہیں بھولا جائے گا، کاروبار کے لیے برا، دوستی کے لیے برا‘۔

صبح 9 بج کر 47 منٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ کی پوسٹ کو ٹروتھ سوشل پر متعدد صارفین نے شیئر کیا اور پسند کیا۔

اس ایکس پر پوسٹ کو 68 ہزار 800 بار دیکھا گیا۔

اسی فوٹو کو دوسرے بھارتی اکاؤنٹس نے بھی ایکس پر شیئر کیا، جیسا کہ یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے، جسے بالترتیب 2 لاکھ 95 ہزار 400، 21 ہزار 300، ایک لاکھ 44 ہزار 600 اور 2 لاکھ 93 ہزار 700 ویوز ملے۔

اس تصویر کو واٹس ایپ گروپس میں بھی بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔

دعوے کی سچائی کا تعین کرنے کے لیے حقائق کی جانچ شروع کی گئی، جس کی وجہ اس کا زیادہ وائرل ہونا اور امریکا کی طرف سے اٹھائے گئے نئے تجارتی اقدامات میں عوامی دلچسپی کا ہونا ہے۔

جعلی تصویر کا پتا لگانے والے ٹولز جیسے کہ فیک امیج ڈیٹیکٹر کے ذریعے فوٹو کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ یہ ’کمپیوٹر سے تیار کردہ یا تبدیل شدہ‘ تصویر ہے، جب کہ ٹول کے ایک اور ورژن کے مطابق تصویر کی صداقت 32 فیصد تھی۔

ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ کے اکاؤنٹ کی جانچ پڑتال کی گئی، جسے امریکی صدر مختلف اعلانات کے لیے استعمال کرتے ہیں، تاہم وہاں پر ایسی کوئی پوسٹ نہیں ملی۔

اسی طرح اس کے ایکس ہینڈل پر بھی ایسی کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔

ٹرمپ کے ایکس ہینڈل کے آرکائیوز کو دیکھنے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایسی کوئی پوسٹ ڈیلیٹ نہیں کی گئی۔

ریورس امیج اور مطلوبہ الفاظ کی تلاش سے ٹرتھ سوشل پر مبینہ پوسٹ کے بارے میں بین الاقوامی، امریکی یا بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس سے کوئی مصدقہ خبریں موصول نہیں ہوئیں۔

لہذا، حقائق کی جانچ پڑتال سے پتا چلا کہ یہ دعویٰ کہ ایک وائرل تصویر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹرتھ سوشل پر پوسٹ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتی ہے، یہ جعلی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025