• KHI: Sunny 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.4°C
  • KHI: Sunny 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.4°C

ایس ای سی پی میں اگست کے مہینے کے دوران 3 ہزار 278 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

شائع September 9, 2025
ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 587 ہوگئی ہے
— فائل فوٹو: رائٹرز
ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 587 ہوگئی ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اگست میں 3 ہزار 278 نئی کمپنیوں کو رجسٹر کیا ہے، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 587 ہوگئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں نئی رجسٹریشنز میں غالب رہیں، جو 59 فیصد ہیں، اس کے بعد سنگل ممبر کمپنیاں 39 فیصد پر رہیں، باقی 4 فیصد میں پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش تنظیمیں اور لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپس شامل ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے سب سے آگے رہے جس کی 670 نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا، اس کے بعد ٹریڈنگ کے شعبے میں 413، سروسز میں 394 اور ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اور کنسٹرکشن میں 297 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

دیگر فعال شعبوں میں سیاحت اور ٹرانسپورٹ کی 242، فوڈ اینڈ بیوریجز کی 185، تعلیم کی 150، مائننگ اور کوارنگ 77، ٹیکسٹائل کی 76، فارماسیوٹیکلز 69، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹریز 66، مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ 65، زرعی فارمنگ اور انجینئرنگ 49،49، کیمیکلز 48 اور ہیلتھ کیئر کی 44 کمپنیاں شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025