• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

کچھ عناصر خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، نائب وزیرِ اعظم

شائع November 21, 2025
— فوٹو: پی ٹی وی/اسکرین گریب
— فوٹو: پی ٹی وی/اسکرین گریب

نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ کچھ عناصر خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، تنازع کشمیر کا پُر امن حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہوناچاہیے۔

ڈان نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے برسلز میں یورپی یونین کے وزارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون ضروری ہے، تقسیم اور طاقت کی دوڑ خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت دنیا کا نقشہ بدل رہی ہے، اقوام متحدہ کے اصولوں کی پاسداری پاکستان کی ترجیح ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025