• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

4 ماہ میں 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالرزکے موبائل فونز درآمد

شائع November 25, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان نےگزشتہ 4 ماہ میں 64کروڑ 46 لاکھ ڈالرزکے موبائل فونز درآمد کرلیے۔

ڈان نیوز کے مطابق موبائل فونزکی درآمدات پر انحصار جاری ہے اور رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات میں 53.18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق جولائی تا اکتوبر2025 میں موبائل فونز کی امپورٹ 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات42کروڑ ڈالرز تھی۔

دستاویزات کے مطابق اکتوبرمیں پاکستان نے 14 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد کیے، جبکہ ستمبر 2025میں 19کروڑ 95 لاکھ ڈالرزکے موبائل فونز درآمد کیے گئے تھے۔

اسی طرح اگست 2025 میں موبائل فونز کی درآمدات 15کروڑ 52 لاکھ ڈالر رہی جبکہ جولائی2025 میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم14کروڑ 53 لاکھ ڈالرز تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025