• KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C
  • KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C

ایران نے خشک سالی کے باعث اہم ڈیم میں بجلی کی پیداوار روک دی

شائع November 30, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ایرانی حکام نے پانی کے ذخیرے میں نمایاں کمی ہونے کے بعد ہفتہ کو ملک کے سب سے بڑے ڈیموں میں سے ایک کی بجلی کی پیداوار روک دی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈیم اور اس کے پاور پلانٹ کے سربراہ امیر محمودی نے ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو بتایا کہ ’کارخہ ڈیم کے ذخیرے کی سطح میں کمی کے باعث اس کے پاور پلانٹ کے یونٹس پر پیداوار روک دی گئی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں پانی ڈیم کے نچلے والو سے جاری کیا گیا تاکہ نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

امیر محمودی نے بتایا کہ ڈیم کے ذخیرے میں فی الحال تقریباً ایک ارب مکعب میٹر پانی موجود ہے، اور پانی کی موجودہ سطح 180 میٹر ہے، جو بجلی کی پیداوار کی قدرتی آپریشنل سطح سے 40 میٹر کم ہے۔

ارنا کے مطابق کارخہ ڈیم دنیا کے سب سے بڑے مٹی کے ڈیموں میں سے ایک ہے اور ایران اور مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا ڈیم شمار ہوتا ہے۔

یہ ڈیم کارخہ دریا پر بنایا گیا ہے اور شہر اندیمشک سے شمال مغرب میں تقریباً 22 کلومیٹر (14 میل) کے فاصلے پر صوبہ خوزستان میں واقع ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک کو ریکارڈ کے آغاز سے 6 دہائیوں میں سب سے شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔

ایرانی میڈیا نے گزشتہ چند ہفتوں میں رپورٹ کیا کہ سالانہ بارش کی سطح اس سال طویل مدتی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 90 فیصد کم رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025