• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

تھائی فوج نے میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز سے 38 پاکستانیوں سمیت سیکڑوں غیرملکی بازیاب کرالیے

شائع December 3, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

تھائی لینڈ کی فوج نے میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز میں پھنسے 38 پاکستانیوں سمیت سیکڑوں غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی فوج نے گزشتہ ماہ فراڈ سینٹرز سے بھاگ کر تھائی لینڈ پہنچنے والے 600 سے زیادہ غیر ملکیوں سے تفتیش کے بعد میانمار میں داخل ہوکر کارروائی کی، کریک ڈاؤن سے پہلے سرحدی علاقے تاک اور موئی دریا کے آس پاس کے علاقوں میں انٹرنیٹ جام کردیا گیا۔

میانمار حکام کے مطابق جب کریک ڈاؤن شروع ہوا تو متعدد افراد فرار کی کوشش میں سرحد عبور کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی حدود میں داخل ہوگئے، جن میں 38 پاکستانی بھی شامل تھے۔

تھائی آرمی نے پاکستانیوں کو تحویل لے کر بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کردیا، تھائی حکام کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی مرحلہ وار اپنے وطن واپس بھیجے جائیں گے، مزید 60 پاکستانی ابھی تک شیلٹر ہاؤس میں موجود ہیں جن کی شناخت اور دستاویزات کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

بازیاب کرائے گئے تمام افراد مختلف ایجنٹوں کے ذریعے بزنس، بہتر مستقبل اور محبت کے جھانسوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر میانمار لائے گئے تھے، جہاں اُن سے زبردستی آن لائن فراڈ کروایا جاتا تھا۔

تھائی حکام نے حکومت پاکستان سے گرفتار افراد سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025