کیری کا دورہ مشرقِ وسطیٰ: اسرائیلی بستیوں کا معاملہ سر فہرست

بیت اللحم: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتین یاہو کے اس الزام کے بعد جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فلسطین یہودی آبادکاری کے معاملے پر مصنوعی بحران پیدا کر رہا ہے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسرائیل کو اس معاملے پر دوبارہ اپنے مؤقف سے آگاہ کیا ہے۔
متنازعہ اور حساس معمالے پر بات چیت کے لے کیری منگل کے روز یہاں پہنچے ہیں تاکہ پہلے سے بھی نازک موڑ پر کھڑے مذاکراتی معاملات کو آگے بڑھایا جاسکے۔ ان مٓذاکرات میں کئ دہائیوں سے جاری تنازعات کے حل میں بہت معمولی مدد مل سکی ہے۔
کیری سے ساتھ ملاقات میں نتین یاہو نے کہا کہ فلسطین اسرائیلی آباد کاری کےمنصوبے کے حوالے سے مذاکرات کو ختم کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔
کیری کا دس ماہ میں اس خطے کا یہ ساتواں دورہ ہے جس میں نتین یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطین اس معاملے پر دلائل پیدا کررہا ہے تاکہ اسے سخت فیصلے نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ فلسطینی جو مسلسل مصنوعی بحران پیدا کررہے ہیں، اس تاریخی موقع سے فرار چاہتے ہیں۔
یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی اور نتین یاہو نے امید ظاہر کی کہ کیری کی آمد سے اس مسئلے کے حل میں کوئی مدد ملے گی۔
کیری نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی ۔اس موقع پر کیری نے بھی ان نئی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیا۔