بنگلہ دیش : اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود عبوری کابینہ کی تشکیل

شائع November 18, 2013

وزیرِ اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ ,فائل فوٹو۔۔۔۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں پیر کو جنوری میں منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیئے تمام جماعتوں پر مشتمل عبوری کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔

بنگلہ دیش کی اپوزیشن پہلے ہی بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہے انہوں نے اس اقدام کو ایک ڈھونگ قرار دیا ہے۔

چھ وزراء اور دو نائب وزیر نے ڈھاکہ میں صدارتی محل میں حلف اٹھایا۔

سیاسی طور پر حساس ملک میں سڑکوں پر نئی لڑائی کے لیے اسٹیج تیار ہے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی قیادت میں اٹھارہ جماعتوں پر مشتمل اتحاد نے اس اقدام کو مسترد کر دیا ہے اور مذید احتجاج کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ نے گزشتہ ماہ قوم سے خطاب میں تمام جماعتوں پر مشتمل عبوری حکومت کی تجویز دی تھی لیکن بی این پی اور اس کے اسلامی اتحادیوں نے اسے مسترد کر دیا تھا ان کا مطالبہ ہے کہ غیر جانبدار حکومت  انتخابات کا انعقاد کرے۔

سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی گئی حلف برداری کی مختصر تقریب میں صدر عبدالحامد نے حکمراں جماعت عوامی لیگ کے دو ارکان سمیت اس کی اتحادی جاتیا پارٹی کے پانچ ارکان سے حلف لیا۔

کابینہ کے سیکریٹری مشرف حسین بھویان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ حسینہ کہہ چکی ہیں کہ یہ تمام پارٹیوں کی حکومت ہے اور اور یہ کابینہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ہے۔

لیکن بی این پی کے ترجمان رضوی احمد سلام نے اے ایف پی کو بتایا کہ نئی کابینہ ایک ڈھونگ ہے حسینہ اسے تمام جماعتوں پر مشتمل حکومت کہتی ہیں لیکن کیا ہیں یہ نظر نہیں آتا کہ حلف اٹھانے والے ارکان ان کے اتحادی ہیں ہم اس حکومت کے تحت ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

احمد کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اور ان کے اتحادی یکطرفہ انتخابات کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

بنگلہ دیش میں اکتوبر سے تشدد کا سلسلہ جاری ہے جب اپوزیشن نے حسینہ سے استعفٰی کا مطالبہ کرتے ہوئے انتخابات کی نگرانی کے لئے ٹیکنوکریٹ عبوری حکومت تشکیل دینے کی تجویز دی تھی۔

اپوزیشن حمایتیوں اور حکمران جماعت کے ارکان اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں اٹھائیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی نائب سیکریٹری نشا بسوال نے بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے میں ملک کی دو اہم جماعتوں کو ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیئے بات چیت پر زور دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025