برطانوی پونڈ اب پلاسٹک کا ہو جائے گا

شائع December 18, 2012

فوٹو رائٹرز

لندن: بینک آف انگلینڈ نے دو ہزار پندرہ تک ایک ارب پلاسٹک نوٹ بنانے کا آرڈر دے دیا ہے۔

آج برطانوی اخبارات میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ تین سو سال سے کاغذ کے نوٹ استعمال ہورہے ہیں اوراب محسوس کیا جارہا ہے کہ ان کی جگہ پلاسٹک کے نوٹ متعارف کروائے جائیں جو زیادہ عرصے تک خراب نہ ہوں گے اور نہ ہی ان کی نقل تیار کی جاسکے گی۔

توقع کی جارہی ہے کہ برطانیہ میں آئندہ تین سال کے اندر پلاسٹک کے کرنسی نوٹ کا آغاز کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دنیا میں پلاسٹک نوٹ کے استعمال کی شروعات انیس سو اٹھاسی میں آسٹریلیا نے کی تھی اوراس وقت نیوزی لینڈ اور رومانیہ سمیت بہت سے ممالک میں پلاسٹک کے نوٹ رائج ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2025
کارٹون : 16 جون 2025