جعلی ڈگری کیس:جمشید دستی پر فردِ جرم عائد
مظفرگڑھ: کل ڈسٹرک سیشن کورٹ نے پیر کے روز جعلی ڈگری کیس کے سماعت کے دوران سابق ایم این اے جمشید دستی پر فردِ جرم عائد کردی۔
جمشید دستی ایک آزاد امیدوار کی حیثیت سے گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیر کی صبح وہ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے جج کے سامنے پیش ہوئے۔
جعلی ڈگری کیس کی سماعت آج منگل کے روز بھی ہوگی۔
گزشتہ روز جب سیشن جج کی جانب سے سابق ایم این اے جمشید دستی پر فردِ جرم عائد کی گئی تو جمشید دستی کے وکیل نے اپنے موکل پر عائد الزام کی تردید کی۔
سیشن جج کے سامنے اپنے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے ایک مدرسہ جامعہ نعیمیہ کے ترجمان نے کہا کہ جمشید دستی نے ان کے مدرسے سے ڈگری حاصل کی تھی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے وکیل نے کیس کی تیاری کے لیے وقت مانگا ہے۔
کیس کی سماعت آج منگل کے روز بھی جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ جمشید دستی نے ایم این اے کے عہدے سے 2010ء میں اس وقت استعفیٰ دے دیا تھا جب سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان کو حکم دیا تھا کہ اپنے گریجویشن کی ڈگری عدالت میں پیش کریں۔












لائیو ٹی وی