اسد قیصر اسپیکر خیبر پختونخوا کیلئے نامزد

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر اسد قیصر، تصویر بشکریہ فیس بک۔۔۔۔۔
پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی اسپیکر کیلئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اسد قیصرکو نامزد کیا ہے۔
ہفتہ کی شب شوکت خانم میموریل ہسپتال لاہور میں زیر علاج عمران خان نے پارٹی اجلاس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔
منتخب ہونے والے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک، شاہ فرمان، اور عاطف خان اس موقع پر موجود تھے۔
پی ٹی آئی کے چیئر مین نے حال ہی میں پرویز خٹک کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا نامزد کیا ہے، پرویز خٹک اور قیصر جو اعلی عہدوں کے خوائشمند تھے۔
حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں اکثریتی جماعت ابھر کر سامنے آئی ہے۔











لائیو ٹی وی