ڈیری کی مشینری اور پنکھوں پر 3 فیصد، کینولا، سرنج، آگ بجھانے والے آلات اور جم کے سامان پر بھی 3 سے 5 فیصد ٹیکس تجویز کیا گیا ہے، مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا
وہ افراد یا کمپنیاں جو آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اشیا یا خدمات فروخت کرتے ہیں، ان پر ٹیکس لاگو ہوگا، ایسے افراد کو اپنی ماہانہ ٹرانزیکشنز کا مکمل ڈیٹا اور ٹیکس رپورٹ متعلقہ اداروں کو جمع کروانی ہوگی۔
جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین کے ڈویژن بینچ نے 424 ارب روپے کے ٹیکس کیسز، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے 150 ارب روپے کے 94 مقدمات نمٹائے
جامعہ کراچی میں 36 انچ قطر کی پانی کی پائپ لائن سے رساؤ تین روز قبل ہوا تھا، تاہم عید کی تعطیلات کے باعث متاثرہ لائن کا مرمتی کام شروع نہ کیا جاسکا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس ارشد حسین پر مشتمل سنگل بینچ کرے گا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی
مردانہ برتری سے جڑا تشدد نیا ہے نہ نایاب، اسے روایت کے نام پر مزید برداشت نہیں کیا جانا چاہیے، عورت کے انکار کو توہین سمجھنا ظالمانہ، یہ ذہنیت ہماری بیٹیوں کو نگل رہی ہے، خاتون اول
بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی تجویز شامل نہیں تاہم تنخواہوں پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز زیر غور ہے، تعلیم اور صحت کارڈ کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے، ذرائع محکمہ خزانہ
مالی سال 25-2024 میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار 32 ہزار 923 یونٹس تک پہنچ گئی، مالی سال 2022 سے اب تک کی کُل پیداوار 76 ہزار 979 یونٹس ہوگئی۔
ڈویژنل مانیٹرنگ سیل کی سربراہی کمشنر اور ضلعی مانیٹرنگ سیل کی سربراہی ڈپٹی کمشنر کریں، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈیجیٹل رپورٹنگ سسٹم قائم کیا جائے گا۔
حالیہ 'جنگ' نے حکومت کو زیادہ مقبول بنایا ہے لیکن چونکہ جذبات بہت زیادہ ہیں اور ہر چیز کو قریب سے دیکھا جا رہا ہے، اس لیے کوئی بھی سخت سوالات کرنے کی ہمت نہیں کررہا۔
ایف بی آر کو نادہندگان کے بینک اکاؤنٹس، غیرمنقولہ جائیداد کی منتقلی پر پابندی، کاروباری جگہ سیل کرنے کا اختیار دینے، فائلر، نان فائلر کے بجائے اہل اور نا اہل افراد کی کیٹیگری کی تجاویز
صوبائی سرپلس کے بعد مجموعی بجٹ خسارہ 5 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہونےکا امکان، دفاعی بجٹ میں 20 فیصد تک اضافے پر غور، سبسڈیز کیلئے 1367 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس رعایات میں گزشتہ مالی سال کے 3 ہزار 879 ارب روپے کے مقابلے میں 51 فیصد اضافہ دیکھا گیا، محاصل کی وصولی میں کمی ہوئی، اقتصادی سروے کے اعداد و شمار
تنخواہ دار طبقے کیلئے کچھ ریلیف کی امید، نچلے ٹیکس سلیب میں ٹیکس استثنیٰ کی حد بڑھائی جا سکتی ہے اور تقریباً ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں کیلئے شرح میں کمی کی تجویز بھی زیر غور ہے، حکام