معرکہ حق میں فتح میں نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ایک خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا، جہاں سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، آئی ایس پی آر
زرگری شناواری میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور فورسز نے مشترکہ کارروائی کی، زخمی ڈی پی او کو ہیلی کاپٹر سے پشاور منتقل کیا جارہا ہے، آئی جی پختونخوا
خوارج نے پاک-افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے کامیاب حکمت عملی کے تحت خوارج کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا، 3 خوارج سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے، سیکیورٹی ذرائع
میجر سید رب نواز طارق دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے ، علاقے میں مزید دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر
جہاں دنیا کا بھارتی بیانیے پر سے اعتماد اٹھ رہا ہے وہیں پاکستان اب اپنی سرزمین پر ہونے والے ہر حملے کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے رہا ہے، کیا پاکستان کی یہ لائحہ عمل درست ہے؟
پنجاب جانے والی 2 مسافر کوچز کو سورڈکئی کے علاقے میں این-70 ہائی وے کے قریب روکا گیا، دہشت گردوں نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 9 مسافروں کو شناخت کرکے اغوا کیا اور گولیاں ماردیں۔
پولیس اہلکاروں کے شہدا پیکیج میں 10 لاکھ سے ایک کروڑ 10 لاکھ تک اور یونیفارم الاؤنس میں 4 تا 6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، شہدا کے خاندانوں کو پلاٹ بھی ملیں گے
شدت پسندوں کو باجوڑ کے لوئی ماموند تحصیل میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ افغانستان کے صوبہ کنڑ سے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سرکاری ذرائع
سرحدی گاؤں کے قریب خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، 5 زخمی دہشتگرد جنگل کی سمت فرار، سرچ آپریشن شروع، محس نقوی، مریم نواز کا خراج تحسین
دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی کے ٹیپو گل گروپ سے تھا اور وہ سی ٹی ڈی کے وحید اللہ، ٹریفک کانسٹیبل انور شیر اور کانسٹیبل ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، پولیس
بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے گروہ نے یکم، 2 اور 3 جولائی کی درمیانی شب شمالی وزیرستان حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی، تمام خوارج مارے گئے، آئی ایس پی آر
اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، شہدا میں تحصیلدار ناواگئی اور 2 پولیس اہلکار بھی شامل، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈی پی او
علاقے میں فائرنگ اور دھماکے، بینک، متعدد سرکاری گاڑیاں اور املاک نذرآتش، 16 سالہ نوجوان جاں بحق، 7 زخمی، فورسز کی جانب سے محاصرہ کرنے پر دہشتگرد پسپا ہوگئے، ترجمان بلوچستان حکومت
پاکستان کی اندورنی سلامتی کو سبوتاژ کرنے والوں کیخلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے گی، خطے میں دہشتگردی کے اصل چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، سربراہ پاک فوج
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیرعلیٰ خیبرپختونخوا کی پاک افغان سرحد کے قریب میرعلی میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت
تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام، بھارتی وفد نے جھنجھلاہٹ میں اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔
گرفتار ملزمان میں دبئی سے فنڈنگ کرنے والا ’را‘ کا سہولت کار، بہاولپور میں مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملے کی سازش کرنے والے ملزمان اور بھارتی فوجی افسران کو حساس مقامات کی معلومات فراہم کرنے والے ایجنٹ شامل ہیں