پشاور اور لوئر دیر میں 3 چوکیوں پر حملے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے، دیر بالا میں کیو آر ایف کی موبائل پر حملے میں 3 اہلکار شہید، 6 زخمی، ایک اہلکار کی نماز جنازہ ادا۔
اپ ڈیٹ14 اگست 202503:48pm
سمبازا میں 7 سے 9 اگست تک سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 47 خوارج مارے گئے، 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب بھی آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
شورش زدہ علاقوں میں 90 دن کیلئے کرفیو نافذ، آپریشن سربکف غروب آفتاب تک جاری رہا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مختلف علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری۔
بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کو سمبازہ میں ٹریس کرکے مارا گیا، اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد، 2 روزہ آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 47 ہو گئی، آئی ایس پی آر
غیر ملکی دہشتگردوں کو علاقے سے نکالیں یا آپریشن کیلئے ایک سے 2 دن کیلئے علاقہ خالی کروا دیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سیکیورٹی فورسز نے قبائلی رہنماؤں کو آگاہ کر دیا۔
باجوڑ میں قبائل اور خارجیوں کے درمیان بات چیت میں جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ اور سیکیورٹی حکام نے قبائل کے سامنے 3 نکات رکھ دیے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا، 2 کی حالت تشویشناک، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
امن کے قیام کا راستہ صرف بات چیت ہے، فوجی آپریشن نہیں، امریکا اور اس کے اتحادی افغان طالبان کے خلاف 20 سال تک لڑنے کے بعد بالآخر بات چیت کی میز پر آئے، تیسرے جرگے میں شرکا کی رائے
5 اور 6 اگست کی درمیانی شب ' فتنہ الہندستان' کے دہشت گردوں نے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر
دہشتگردوں نے رات گئے فتح خیل چوکی کو نشانہ بنایا، 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جوابی کارروائی پر دہشتگردوں کے ساتھی دم دبا کر فرار، وفاقی وزیر داخلہ کا پولیس کو خراج تحسین۔
گزشتہ مہینے ملک بھر میں 82 دہشت گردی کے حملے کیے گئے، جن میں 47 شہری اور 36 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ 18 شدت پسند بھی مارے گئے، پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت انسداد دہشتگردی اور ریاستی رٹ کے قیام سےمتعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کاجائزہ اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر و دیگر حکام نے شرکت کی۔
ہلاک دہشتگردوں میں ایک خودکش حمہ آور بھی شامل، دہشتگرد زعفران کے سر پر 2 کروڑ روپے انعام مقرر تھا، مکان سے دستی بم، خودکش جیکٹس اور ڈائری ملی جس میں اہداف درج تھے، راجا عمر خطاب
دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کو گھیرلیا، دہشتگرد عوام کو ڈھال بنانا چاہتے ہیں، ہم حکمت عملی سے کام لے رہے ہیں، ڈی پی او سلیم عباس کلاچی
بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کوئٹہ میں اجلاس سے خطاب۔
سی ٹی ڈی سوات کی کارروائی میں ہلاک ہونیوالے ولیج ڈیفنس کونسل کے ارکان کے قاتل اجمل کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی، ہنگو میں ڈی پی او پر حملے کا ملزم ہلاک۔
دہشتگردوں نے اسنائپرز اور بھاری ہتھیاروں سے تھانے کو نشانہ بنایا، پولیس کی بروقت اور دلیرانہ جوابی کارروائی کی بدولت حملہ آور فرار ہوگئے، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس