انڈیا: دہلی میں ڈنمارک کی خاتون کا گینگ ریپ
نئی دہلی: ہندوستان کے دارالحکومت میں ایک خاتون کو چھ افراد نے اس وقت اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے ہوٹل کا راستہ بھول گئیں اور انہوں نے مردوں کے ایک گروہ سے راستہ پوچھا۔
پولیس کے مطابق ملک میں اجتماعی آبروریزی کا یہ تازہ ترین ہائی پروفائل کیس ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق منگل کی رات ڈنمارک کی اکیاون سالہ خاتون سے نئی دہلی میں بیک پیکر سیاحوں کیلئے مشہور ایک علاقے میں خنجر کے زور پر چھ سے زائد افراد نے ذیادتی کی۔
' وہ (خاتون) راہ سےبھول گئی تھیں کہ یہ واقعہ ہوا۔ متعلقہ پولیس نے مشتبہ افراد کی شناخت کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے اور تحقیقات جاری ہیں،' دہلی پولیس کے ترجمان راجن بھگت نے اے ایف پی کو بتایا۔
خاتون جن کا نام قانونی تقاضوں کے تحت نہیں بتایا جارہا ، نے پہاڑ گنج میں اپنے ہوٹل میں پہنچ کر اپنے دوست کو اس حملے کے بارے میں بتایا۔ بھگت نے بتایا۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے نامعلوم پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میوزیم کی سیر کے بعد خاتون نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر اس گروہ سے پتا پوچھا لیکن وہ اسے ایک الگ مقام پر لے گئے اور وہاں خنجر کے زور پر اس سے ذیادتی کی۔
اے ایف پی نے ڈنمارک کے سفارتخانے سے اس جب اس واقعے کا ردِ عمل معلوم کرنے کی کوشش کی تو فوری طور پر کوئی جواب نہ ملا۔
ٹائمز آف انڈیا نامی اخبار کے مطابق، خاتون ایک ہفتے قبل ہندوستان آئی تھیں۔ پہلے وہ تاج محل دیکھنے کیلئے آگرہ گئیں۔ اور منگل کو دہلی پہنچی تھیں۔
اس سے دو ہفتے قبل دہلی میں اپنے دوسالہ بچے کے ساتھ سفر کرنے والی پولینڈ کی ایک خاتون کو ایک ٹیکسی ڈرائیور نے نشہ آور دوا پلا کر بے آبرو کیا تھا۔
گزشتہ ماہ انڈیا نے دہلی میں ہی ذیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ایک طالبہ کی برسی منائی ہے اور اس واقعے نے پورے ملک میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑادی تھی۔
انڈیا میں گینگ ریپ اور خواتین پر تشدد نے شدید احتجاج کو جنم دیا ہے لیکن پچھلے بارہ ماہ میں مقامی اور بین الاقوامی ( عموما سیاح) خواتین پر حملوں کے واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ ماہ عدالت نے ایک نیپالی شخص کو جون میں ہماچل پردیش میں ایک امریکی سیاح خاتون سے ریپ پر بیس سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔
گزشتہ سال جولائی میں 39 سالہ سوئس خاتون سائیکلسٹ کو لوٹنے اور گینگ ریپ پر چھ افراد کو عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔ وہ خاتون مدھیا پردیش میں چھٹیاں گزارنے آئی تھیں۔