عراق میں پر تشدد واقعات، 14 افراد ہلاک
بغداد: عراق میں بدھ کے روز مختلف حملوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
سیکورٹی اور طبی حکام کے مطابق بغداد فائرنگ اور بم دھماکوں کے واقعات بغداد اور دیگرعلاقوں میں پیش آئے جن کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
بدھ کے روز کا مہلک ترین واقعہ ٹز خرمتو میں پیش آیا جہاں ایک ہی خان کے چار افراد سمیت پانچ ہلاک ہوئے جبکہ گیارہ زخمی بھی ہوئے۔
اس کے علاوہ فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے کرکوک اور ننیوا میں تین افراد جبکہ بغداد میں مزید تین افراد ہلاک ہوئے۔
دو ہزار آٹھ کے بعد سے عراق میں تشدد اپنی بلند ترین مقام پر پہنچ گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ شام میں جاری خانہ جنگی اور ملک میں جاری بڑے پیمانے پر آپریشنز ہیں۔