جے وردھنے کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع July 14, 2014
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

لندن: سری لنکن اسٹار بلے باز مہیلا جے وردھنے نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز بتایا کہ 37 سالہ بلے باز رواں اگست میں پاکستان کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔

جے وردھنے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم وہ ایک روزہ کرکٹ جاری رکھیں گے۔

بورڈ کے اعلامیے کے مطابق جے وردھنے نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اعلامیے میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن ان کا خیال ہے کہ یہ اس فیصلہ کے لیے درست وقت تھا۔

جے وردھنے نے 145 تیسٹ میچوں میں 50 سے زائد اوسط سے 11493 رنز بنا رکھے ہیں۔

وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025