'سلمان خان کی جان کو خطرہ'

شائع February 23, 2016
بولی وڈ اداکار سلمان خان — فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکار سلمان خان — فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ایک گمنام فون کالر کی جانب سے جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دی گئی ہے.

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس اسٹیشن میں کسی گمنام شخص نے کال کر کے بولی وڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کسی کا مذاق بھی ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے.

رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس مقام کا تعین کرلیا ہے جہاں سے فون کال کی گئی تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی رپورٹ تھانے میں درج نہیں کرائی گئی۔

سلمان خان نے حال ہی میں دو بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا ہے جن میں کبیر خان کی ’بجرنگی بھائی جان‘ اور سورج برجاتیہ کی ’پریم رتن دھان پایو‘ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کا ’سلطان‘ میں بالکل مختلف روپ؟

دونوں ہی فلموں نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔

سلمان خان اس وقت اپنی فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔

علی عباس ظفر کی ہدایت میں بننے والی فلم ’سلطان‘ میں سلمان خان ریسلرکے روپ میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما ’سلطان‘ کی ہیروئن بنیں گی

سلمان خان کی دوسری فلم ’سلطان‘ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ کے مدمقابل رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

aley mohm Feb 23, 2016 05:47pm
Down News bhot he achi our mazidar kharan nashir karte han..well and good ..mia her waqat ap ke news side per hota hu..mehrbani ab news whatsup num ber muje send kre skurya........
solani Feb 23, 2016 11:46pm
Salman Khan ko koi jan ka khatra nahi ho sakta, wo to waisay bhi sub ki jaan hai, khatra kaha aa sakta hae.

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025