کرس گیل بگ بیش کھیل سکتے ہیں،کرکٹ آسٹریلیا
سڈنی: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں کھیلنے سے کبھی بلیک لسٹ نہیں کیا گیا، آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے اپنےاعلامیے میں واضح کردیا۔
کرس گیل کو رواں سال جنوری میں بگ بیش لیگ کے دوران خاتون صحافی سے نازیبا گفتگو کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا جبکہ اطلاعات تھیں کہ انھیں دوبارہ بگ بیش لیگ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ ہمارا بورڈ اس حوالے سے کوئی احکامات نہیں دیتا کہ کسی کھلاڑی کو ٹورنامنٹ سے باہر رکھا جائے اور بگ بیش لیگ میں شامل تمام کلب اپنی ٹیم کے لیے کھلاڑی چننے کے لیے آذاد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 'اس سےکوئی فرق نہیں پڑتا کہ کرکٹ آسٹریلیا میں کسی کا اس واقعے کے حوالے سے کیا نقطہ نظر ہے، میرے خیال میں جب کوئی بیانات دینا شروع کرتا ہے تو وہ غلطی بھی کرسکتا ہے کہ کھلاڑی کو بگ بیش میں یا ہمارے ڈومیسٹک سیزن میں حصہ نہیں لینا چاہیے'۔
دوسری جانب گیل بگ بیش میں حصہ لینے کے لیے اگلے سال پھر آسٹریلیا واپس جانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: گیل نے اپنی بیٹی کا نام 'بلش' رکھ دیا
گیل نے دو روز قبل اپنی نومولود بیٹی کا نام اسی اسکینڈل کے مطابق 'بلش' رکھنے کا اعلان کیا تھا جو کئی لوگوں کے لیے حیرت کا باعث تھا اس لیے کہ یہ نام حقیقی ہے، انھوں نے بعد میں اپنے پیغام میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا(Blush won’t Blush, my baby).
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔