• KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 22°C
  • ISB: Cloudy 20°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 22°C
  • ISB: Cloudy 20°C

سانحہ چکرا گوٹھ: ایم کیو ایم کے ’ ٹارگٹ کلر‘ کامران مادھوری کی ضمانت منظور

شائع December 18, 2018
ملزم کامران مادھوری پر 11 مختلف مقدمات قائم ہیں—فائل فوٹو
ملزم کامران مادھوری پر 11 مختلف مقدمات قائم ہیں—فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ چکرا گوٹھ میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مبینہ ٹارگٹ کلر کامران مادھوری سمیت 5 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت میں چکرا گوٹھ میں پولیس موبائل پر حملے کے کیس میں ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر کامران مادھوری سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کامران مادھوری کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، جس میں سے ملزم 3 مقدمات میں رہا ہے اور ایک میں حکم امتناع لیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: متحدہ کارکن رئیس ماما 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ ملزم کامران مادھوری ابھی تک 4 سے زائد مقدمات میں جیل میں ہے اور ملزم پر قتل کے مقدمات بھی درج ہیں، لہٰذا ان کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

اس موقع پر کامران مادھوری کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کیس میں میرے موکل پر کوئی الزام نہیں، جس پر پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ملزم کامران مادھوری بہت ہی خطرناک دہشت گرد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم پر 11 مختلف مقدمات ہیں جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی چاروں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، لہٰذا عدالت بھی ان تمام ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ قومی موومنٹ پھر اختلافات کا شکار

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزمان نے چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار جاں بحق اور متعدد اہلکار اور شہری زخمی بھی ہوئے تھے۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے مزید دلائل دیے کہ ملزمان کو گواہان نے مجسٹریٹ کے سامنے شناخت کیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر کامران مادھوری سمیت دیگر ملزمان سہیل ندیم آرائیں، محسن، عبدالسبحان، علا الدین کی درخواست ضمانت 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025