نیوزی لینڈ: دہشت گرد کی بندوق پر درج عبارات کا مطلب کیا ہے؟

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2019
حملہ آور نے پوری کارروائی کے بعد بھی لائیو اسٹریمنگ جاری رکھی—فوٹو اسکرین شاٹ
حملہ آور نے پوری کارروائی کے بعد بھی لائیو اسٹریمنگ جاری رکھی—فوٹو اسکرین شاٹ

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ آور کی بندوق پر درج عبارات ماضی کے ان واقعات سے وابستہ ہیں جن میں خلافت عثمانیہ اور دیگر طاقتوں کے درمیان جنگیں ہوئی۔

برطانوی ادارے 'انڈیپینڈنٹ' کی رپورٹ کے مطابق ایک حملہ آور نے اپنی دونوں بندوق پر نسل پرستانہ واقعات پر مبنی تاریخی واقعات کا بھی حوالہ درج کیا تھا۔

اس حوالے سے ترکی کے چینل 'ٹی آر ٹی ورلڈ' اور دیگر عالمی میڈیا نے بندوق پر درج عبارات کی تشریح کی ہے۔

Malta 1565

خلافت عثمانیہ نے 1565 میں پہلی مرتبہ یورپی ملک مالٹا کا محاصرہ کیا لیکن فوجیوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Vienna 1683

خلافت عثمانیہ نے 12 ستمبر 1683 میں ویانا پر قبضہ کیا جس کے بعد ایک بہت بڑی جنگ ہوئی جس میں خلافت عثمانیہ کو شکست ہوئی اور زیر کنٹرول وسیع علاقے سے محروم ہونا پڑا۔

Number 14

بندوق پر درج نمبر 14 ان چودہ الفاظ کی جانب اشارہ تھا جو سفید فام انتہا پسند کا منترا ہے۔

سفید فام انتہاپسندوں کا منترا یا نعرہ ایڈولف ہٹلر کی تحریرکردہ تصنیف "Mein Kampf." کی جانب اشارہ ہے۔

مذکورہ کتاب میں ہٹلر نے انکشاف کیا تھا وہ کس طرح یہودی مخالف ہوا اور ساتھ ہی جرمنی کے لیے سیاسی نظریہ اور ترقیاتی منصوبے کا زکر کیا۔

بشکریہ: ٹی آر ٹی
بشکریہ: ٹی آر ٹی

Anton Lundin Pettersson

22 اکتوبر2015 کو 21 سالہ اینٹون لنڈن پیٹرسن نے اسکول کے اندر تلوار سے حملہ کرکے دو ٹیچرز اور دو طلبہ کو قتل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق لنڈن پیٹرسن نسل پرستانہ نفرت میں مبتلا تھا۔

Alexandre Bissonnette

کینیڈا میں 29 جنوری 2017 کو الیگزینڈر بیسونیٹ نے مسجد پر حملہ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا تھا۔ وزیراعظم نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا تھی، تاہم عدالت نے دہشت گردی پر مشتمل شق شامل کیے بغیر قاتل کو عمر قید کی سزا سنائی۔

Skanderberg

سکندر برگ، خلافت عثمانیہ میں البانیہ میں 43-1423 کے درمیانی عرصے میں ملٹری کمانڈر تھا۔ بعدازاں اس نے خلافت عثمانیہ کے خلاف بغاوت شروع کردی تھی۔

Antonio Bragadin

انتونیو بریگڈن، وینس کا فوجی افسر تھا جس نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ترک قیدیوں کو قتل کیا تھا۔

مورخین لکھتے ہیں کہ انتونیو بریگڈن نے ترک قیدیوں کے ناک، کان اور جسم کے دیگر اعضا کاٹ کر انہیں قتل کیا۔ بعد ازاں ترک فوجیوں نے بھی انتونیو بریگڈن کو اسی طرح موت دی تھی۔

Charles Martel

چارلیس مارٹیل ریبلک وینس میں فوجی رہنما تھا جس نے اسپین میں قائم خلافت بنو امیہ کے مسلمانوں کو (33-732) میں شکست دی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں