ٹوئٹر پر لوگ امریکی صدر کا مذاق کیوں اڑا رہے ہیں؟

08 اپريل 2019
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — اسکرین شاٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — اسکرین شاٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی عجیب عادات کی وجہ سے جانا جاتا ہے جیسے مصافحے کے انوکھے انداز۔

انہیں پسند کریں یا ناپسند، وہ کبھی بھی ایسے کام کرنے سے نہیں گھبراتے جو کچھ یا بالکل ہی مختلف ہوسکتے ہیں۔

درحقیقت دنیا کے طاقتور ترین انسان سمجھے جانے والے ڈونلڈ ٹرمپ بظاہر یہ نہیں جانتے کہ ایک چھتری کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر کو چھتری بند کرنا بھی نہیں آتی جن کی گزشتہ سال اکتوبر میں اس طرح کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور اب ایک اور ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اس مشکل کا شکار دکھایا گیا ہے۔

اور اب اسی طرح کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد لوگوں نے ٹوئٹر پر امریکی صدر کا کافی مذاق اڑایا۔

بیورلے ہلز میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سرکاری طیارے ائیر فورس ون پر سوار ہوئے اور ایک بڑی سیاہ چھتری ان کے ہاتھ میں تھی تاکہ بارش سے کود کو بچاسکیں۔

طیارے کے داخلی دروازے پر انہوں نے چھتری بند کرکے اندر لے جانے کی بجائے اسے طیارے کے دروازے کے اندر پھنسا دیا اور بند کرنے کی کوشش تک نہیں کی۔

اس سے قبل اکتوبر میں جب طیارے میں داخل ہوتے وقت انہیں سمجھ نہیں آیا کہ چھتری اندر کیسے جائے گی تو انہوں نے اسے طیارے کے دروازے پر ہی چھوڑ دیا تھا۔

اور نئی ویڈیو نے بھی ٹوئٹر صارفین کو امریکی صدر کا مذاق اڑانے کا نیا موقع فراہم کردیا۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو چھتری کے استعمال پر اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ اسے شیئر نہیں کیا۔

اسی طرح گزشتہ سال امریکی صدر کی ایسی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جب وہ ائیرفورس ون میں اس حالت میں سوار ہوئے جب ان کے جوتے میں ٹوائلٹ پیپر پھنسا ہوا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں