پاکستان ویمن ٹیم پانچویں ٹی20 میں ناکام، سیریز پروٹیز کے نام

اپ ڈیٹ 24 مئ 2019
جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

بینونی: جنوبی افریقہ ویمن نے فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

جمعرات کو کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار28، عالیہ ریاض 26، بسمہ معروف23 اور جویریہ خان 20رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے 126رنز کا ہدف 15.1اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لیزلے لی نے جارحانہ 75رنز اورڈی کلیرک نے 37رنز بنائے۔

پانچویں ٹی20 میں فتح کی بدولت جنوبی افریقہ نے سیریز 2-3 سے جیت لی۔

جنوبی افریقہ کی لیزلے لی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ندا ڈار کے نام رہا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں