'بائیکاٹ فرانسیسی مصنوعات': کون سے شعبے متاثر ہوں گے؟

27 اکتوبر 2020
الجیریا نے بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ —فوٹو: اے ایف پی
الجیریا نے بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ —فوٹو: اے ایف پی

ترکی کے صدر طیب اردوان نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور نمائش پر احتجاجاً اپنے ملک کے صارفین اور دنیا کے بھر مسلمانوں کو فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹز' کے مطابق بائیکاٹ کے اثرات کا ٹھیک سے انداز لگانا قدرے مشکل ہے لیکن فرانسیسی اشیا کی فروخت کو نقصان پہچنے سے متعلق محدود اطلاعات ہیں۔

زرعی اجناس

اے این آئی اے انڈسٹری لابی کے مطابق فرانس زرعی مصنوعات کا ایک اہم عالمی برآمد کنندہ ہے اور برآمدات کا 3 فیصد مشرق وسطی کو جاتا ہے اور ان برآمدات میں زرعی اناج (گندم، دالیں وغیرہ) کا ایک بڑا حصہ ہے۔

فرانسیسی وزارت زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق الجیریا زرعی مصنوعات کے لیے فرانس کی دسویں بڑی برآمدی منڈی ہے جس کی برآمدات 2019 میں تقریباً ایک ارب 40 کروڑ یورو تھی۔

مزیدپڑھیں: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون انتہا پسندی کو ہوا دے رہے ہیں، ایران

الجیریا نے بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

الجیریا گزشتہ برس فرانس کی 17 ویں بڑی زرعی مصنوعات کی برآمدی منڈی تھی جس کی برآمدات 70 کروڑ یورو تھی۔

اے این آئی اے لابی گروپ نے کہا کہ وزارت خارجہ میں محکمہ تجارت نے ایک 'بحران مرکز' قائم کردیا اور وہ زراعت کی صنعت کے نمائندوں سے رابطہ کر رہا ہے۔

سپرمارکیٹ

سعودی عرب میں بائیکاٹ کے مطالبات کا ایک ہدف 'کیریفور سپر مارکیٹ چین' تھی۔

گزشتہ ہفتے صارفین کو مذکورہ فرانسیسی اسٹورز سے دور رہنے کی مہم زور و شور سے جاری تھی اور سعودی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی تھی۔

فرانسیسی ریٹیلرز مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا میں اپنے شراکت داروں سے فرانچائز کے ذریعے انتظام چلاتے ہیں۔

ایک شراکت دار کے پاس پاکستان، لبنان اور بحرین سمیت ممالک میں 'کیریفور سپر مارکیٹ چین' کے خصوصی حقوق ہیں۔

مزیدپڑھیں: اردوان کی دوبارہ میکرون کو ’دماغی معائنے‘ کی تجویز، مسلم ممالک کا فرانس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

ایک اور پارٹنر کے پاس مراکش کے لیے 'کیریفور سپر مارکیٹ چین' کے حقوق ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں رائٹرز کے صحافیوں نے کیریفور کی دو دکانوں کا دورہ کیا جہاں معمول کے مطابق صارفین نظر آئے۔

—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

پیرس میں کیریفور کے نمائندے نے بتایا کہ بائیکاٹ کی کال سے اب تک فرم کو کوئی اثر محسوس نہیں ہوا۔

توانائی

متعدد مسلم اکثریتی ممالک بشمول پاکستان، بنگلہ دیش اور ترکی میں فرانسیس کا 'ٹوٹل پیٹرول پمپ' موجود ہے۔

ٹوٹل کمپنی بنیادی طور پر اپنی پیٹرو کیمیکل اور پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے پر مرکوز ہے۔

سعودی عرب کے ساتھ کئی دیگر خلیجی ریاستوں میں بھی 'ٹوٹل' نے تیل کی پیداوار میں سرمایہ کاری کی ہے۔

کویت شہر میں غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے نمائندہ نے ایک اسٹور میں فرانسیسی کمپنی 'لوریل' کی تیار کردہ کاسمیٹک اور دیگر مصنوعات کو ہٹا دیا۔

ڈیفنس

فرانس دنیا کے معروف اسلحہ برآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔

تھیلس نامی کمپنی متعدد مسلم اکثریتی ممالک کو اسلحہ، ایروناٹکس ٹیکنالوجی اور پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فروخت کرتا ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس کے صارفین میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ترکی اور قطر شامل ہیں۔

مصر اور قطر ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے ڈاسالٹ سے رافیل جنگی طیارے کا آرڈر دیا ہے۔

آٹومیکرز

فرانسیسی کار ساز کمپنی 'رینالٹ' نے ترکی کو اس کی آٹھویں بڑی منڈی کے طور پر فہرست میں پیش کیا ہے جہاں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 49 ہزار 131 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

سائٹروئن اور پییووٹ برانڈز بنانے والی کمپنی پی ایس اے کی جانب سے پیش کردہ حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ترکی میں فروخت بڑھ رہی ہے

تبصرے (0) بند ہیں