حسن علی صحتیاب، کورونا کے دو ٹیسٹ منفی آگئے

اپ ڈیٹ 22 مارچ 2021
حسن علی کی دورہ جنوبی افریقہ کے لیے روانگی کے امکانات روشن ہو گئے— فائل فوٹو: اے ایف پی
حسن علی کی دورہ جنوبی افریقہ کے لیے روانگی کے امکانات روشن ہو گئے— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا کورونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آگیا جس کے بعد ان کی دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم کے ہمراہ روانگی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے حسن علی بالآخر صحتیاب ہو گئے ہیں اور ان کے کورونا کے دو ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: فاسٹ باؤلر حسن علی کورونا سے متاثر

حسن علی آج قومی ٹیم کے اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لیے لاہور میں رپورٹ کریں گے اور کل بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوں گے۔

ایک روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد حسن علی کے 24 مارچ کو دو کووڈ ٹیسٹ کیے جائیں گے اور دونوں ٹیسٹ منفی آنے پر حسن علی 26 مارچ کو ٹیم کے ساتھ جوہانسبرگ روانہ ہوسکیں گے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر کے دو ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی تھی البتہ اعلامیے میں حسن علی کے نام کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن (جس کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا) کے اب دو ٹیسٹ منفی آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'بابر اعظم استعفیٰ دیں ورنہ سرفراز پارٹ ٹو بن جائیں گے'

بیان میں کہا گیا کہ اب وہ رکن 23 مارچ کو بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائے گا جہاں 24 گھنٹے آئسولیشن میں گزارنے کے بعد ان کے اگلے 2 ٹیسٹ 24 مارچ کو کیے جائیں گے۔

اگر ان دونوں ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آتے ہیں تو وہ رکن قومی اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوجائے گا۔

دوسری طرف قومی اسکواڈ میں شامل بقیہ 34 اراکین کے کووڈ-19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے اور ان تمام ارکان کی چوتھی اور آخری ٹیسٹنگ اب 24 مارچ کو ہوگی۔

یاد رہے کہ حسن علی کا 18 مارچ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد ان کی قومی ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقہ روانگی پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سلیکشن کا پروٹوکول سمجھتا ہوں، اجلاس کی باتیں روم تک رہیں تو بہتر ہے، بابراعظم

ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں