سام سنگ کے 4 گلیکسی بک لیپ ٹاپس متعارف

28 اپريل 2021
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے 4 نئے ونڈوز 10 لیپ ٹاپس متعارف کرادیئے ہیں۔

چاروں لیپ ٹاپس ماڈلز صارفین کی مختلف ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں۔

ان میں سے ایک سب کلوگرام آل راؤنڈر ہے، دوسرا صارف کے اندر چھپے آرٹسٹ کو اجاگر کرنے میں مدد دیتا ہے، تیسرا آرٹی ایکس جی پی یو پاور سے لیس ہے جبکہ چوتھا سب سے سستا ہے۔

گلیکسی بک پرو

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس سیریز کے 13.3 انچ ڈسپلے والے لیپ ٹاپ کا وزن ایک کلوگرام سے بھی کم ہے جبکہ 15.6 انچ کا ماڈل بھی ایک کلو سے زیادہ نہیں۔

اس لیپ ٹاپ کی ایک خاص بات امولیڈ ڈسپلے ہے جو 1920x1080 ریزولوشن کے ساتھ ہے، جبکہ صارفین کے لیے ایس آر جی بی اور اڈوب آر جی بی موڈز بھی موجود ہیں۔

اس سیریز میں 11 جنریشن انٹیل کور پراسیسر دیا گیا ہے جو آئی 3، آئی 5 اور آئی 7 سی پی یوز کے ساتھ 8، 16 اور 32 جی بی ریم کے آپشنز میں دستیاب ہوں گے۔

جہاں تک اسٹوریج کی بات ہے تو وہ ایک ٹی بی تک ہوگی جبکہ آئی 5 اور آئی 7 ماڈلز میں آئرس شی گرافکس موجود ہوں گے، جبکہ متعدد پرفارمنس موڈز بشمول سائیلنٹ اور نو فین موڈ بھی لیپ ٹاپس کا حصہ ہیں۔

لیپ ٹاپ میں ایک تھنڈر بولٹ 4، ایک وی ایس بی سی، ایک یو ایس بی اے 3.2، ایک ایچ ڈی ایم آئی پورٹ، 3.5 ہیڈفون/مائیکرو فون کومبو اور ایک مائیکرو ایس ڈی سلاٹ موجود ہے، تاہم 13.3 انچ ماڈل میں ایچ ڈی ایم آئی پورٹ موجود نہیں بلکہ اس کی جگہ آپشنل نانو سم سلاٹ دی گئی ہے۔

اس ماڈل میں آپشنل 4 جی ایل ٹی ای کنکٹیویٹی موجود ہے جبکہ بڑے ماڈل ممیں وائی فائی 6 ای سپورٹ تیز لوکل کنکشنز کے لیے دی گئی ہے۔

ڈولبی ایٹموس سپورٹ، 720 ویب کیم اور فنگرپرنٹ ریڈر دیگر نمایاں فیچرز ہیں، چھوٹے ماڈل میں 63Wh اور بڑے ماڈل میں 65Wh بیٹری دی گئی ہے۔

یہ ماڈل مختلف ممالک میں پری آرڈر میں دستیاب ہے، 13.3 انچ کا ماڈل کی قیمت ایک ہزار (ایک لاکھ 54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ 15.6 انچ کے ماڈل کی قیمت 11 سو ڈالرز (ایک لاکھ 69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

گلیکسی بک پرو 360

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اگر آپ ٹچ اسکرین اہتے ہیں یا ایس پین استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ لیپ ٹاپ آپ کو پسند آئے گا۔

اس میں بھی 13.3 انچ اور 15.6 انچ کے ماڈلز دستیاب ہوں گے اور دونوں میں سپرامولیڈ ڈسپلے ٹچ اور اسٹائلوس ان پٹ سپورٹ فراہم کرے گا۔

ایس پین لیپ ٹاپ کے باکس کا حصہ ہوگا جبکہ 13 انچ والے ماڈل میں 5 جی کی آپشنل سپورٹ دستیاب ہوگی تاہم 15 انچ کے ماڈل میں 5 جی سپورٹ نہیں۔

دونوں میں وائی فائی 6 ای سپورٹ موجود ہے جبکہ وائرڈ کنکشن کے لیے تھنڈر بولٹ 4 پورٹ، 2 یو ایس بی سی پورٹس، ایک ہیڈفون جیک اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود ہے، جبکہ 5 جی لیپ ٹاپس میں نانو سم سلاٹ بھی دی گئی ہے۔

اس سیریز میں بھی 11 جنریشن انٹیل آئی 3، آی 5 اور آئی 7 پراسیسرز کے آپشنز موجود ہوں گے۔

13 انچ کے ماڈل میں 8 سے 1 جی بی ریم جبکہ 15 انچ کے لیپ ٹاپ میں 32 جی بی کا آپشن بھی ہوگا اور اسٹوریج ایک ٹی بی تک ہوگی۔

دونوں میں بیٹریاں گلیکسی بک پرو جیسی ہی ہیں جبکہ اے کے جی آڈیو ود ڈولبی ایٹموس، 720 ویب کیم اور ایک فنگرپرنٹ ریڈر دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

اس لیپ ٹاپ کا وزن 1.04 سے 1.39 کلوگرام تک ہوگا۔

اس کے 13 انچ کے ماڈل کی قیمت 12 سو ڈالرز جبکہ 15 انچ کے ماڈل کی قیمت 13 سو ڈالرز سے شروع ہوگی۔

گلیکسی بک اوڈیسے

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس سیریز میں پرفارمنس پر توجہ دی گئی ہے جس کی بیٹری 83Wh کی ہے جبکہ 135 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھھی دی گئی ہے۔

اس لیپ ٹاپ میں بی 11 جنریشن انٹیل پراسیسر موجود ہے مگر آئی 3 کا آپشن نہیں، جبکہ 8، 16 اور 32 جی بی ریم اور ایک ٹی بی تک اسٹوریج دی گئی ہے، تاہم صارفین اضافی ریم بی لگاسکتے ہیں جبکہ اسٹوریج کے لیے بی ایک اضافی سلاٹ دی گئی ہے۔

لیپ ٹاپ میں 2 یو ایس بی سی پورٹس، 2 یو ایس بی اے 3.2 پورٹس، ایک ایچ ڈی ایم آئی پورٹ، ہیڈفون جیک، مائیکرو ایس ڈی سلاٹ، ایک سیکیورٹی سلاٹ جیسے فیچرز موجود ہیں، تاہم 4 یا 5 جی آپشن موجود نہیں تاہم وائی فائی 6 سپورٹ دی گئی ہے۔

اس کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

گلیکسی بک

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

یہ اس سیریز کا بیسک ماڈل ہے جس میں آرٹی ایکس جی پی یو اور امولیڈ ڈسپلے جیسے فیچرز موجود نہیں۔

لیپ ٹاپ میں 15.6 انچ کا ٹی ایف ٹی ایل سی ڈی ڈسپلے، 11 جنریشن انٹیل آئی 3، آئی 5، آئی 7 پراسیسر اس کا حصہ ہیں۔

4، 8 اور 16 جی بی ریم جبکہ 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے مگر ایس ایس ڈی سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

54Wh واٹ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے سات ہے جبکہ اس کا وزن 1.55 کلوگرام ہے جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر پاور بٹن میں چھپا ہوا ہے۔

وائی فائی 6، ایل ٹی ای سپورٹ، 2 یو ایس بی سی پورٹس، 2 یو ایس بی اے 3.2 پورٹس، ایک ایچ ڈی ایم آئی پورٹ، ہیڈفون جیک، سیکیورٹی سلاٹ، مائیکرو ایس ڈی اور نانو سم سلاٹس دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

اس لیپ ٹاپ کی قیمت 680 یورو سے شروع ہوگی جبکہ مہنگا ترین ماڈل 1150 یورو کا ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں