ارمینہ خان کی مختصر فلم 'اسنیپ شاٹ' 2 بین الاقوامی فلم فیسٹیولز کیلئے منتخب

11 ستمبر 2021
'اسنیپ شاٹ' کو گولڈ مووی ایوارڈز اور لاس اینجلس لفٹ آف فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کرلیا گیافوٹو: انسٹاگرام
'اسنیپ شاٹ' کو گولڈ مووی ایوارڈز اور لاس اینجلس لفٹ آف فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کرلیا گیافوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ارمینہ خان کی شارٹ فلم 'اسنیپ شاٹ' کو 2 بین الاقوامی فلم فیسٹیولز 'گولڈ مووی ایوارڈز' اور لاس اینجلس لفٹ آف فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی شارٹ فلم کے منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ'جیسا کہ آپ کو یاد ہوگا، میں نے اور شیراز علی نے اپنی پہلی مختصر فلم اسنیپ شاٹ پروڈیوس کی تھی اسے اب گولڈ مووی ایوارڈز اور لفٹ آف گلوبل نیٹ ورک کے لیے منتخب کرلیا گیا'۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ جلد ہی ان پلیٹ فارمز میں سے کسی ایک پر فلم دیکھ سکیں گے، مجھے پوری ٹیم اور کاسٹ پر فخر ہے۔

مختصر فلم اسنیپ شاٹ کو ترکی اور پاکستان کے باصلاحیت افراد کے مابین باہمی اشتراک ک تحت ریلیز کیا گیا تھا۔

اس فلم کے پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور رائٹرز پاکستان سے ہیں جبکہ شریک اداکار میرٹ کیلک اور ایہان اسیک، اور میوزک کمپوزر ترکی سے تھے۔

یہ فلم ارمینہ خان کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم تھی جسے شیراز علی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

گولڈ مووی ایوارڈز لندن میں بین الاقوامی فلمی میلے کے زیر اہتمام منعقد ہوتے ہیں جبکہ لاس اینجلس لفٹ آف فلم فیسٹیول برطانیہ میں واقع لفٹ آف گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے جو دنیا بھر میں فلم سازوں کے کاموں کو فروغ دیتا ہے۔

اسنیپ شاٹ ایک کینیڈین لڑکی کی کہانی پر مبنی جو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی وجہ سے ترکی دارالحکومت استنبول میں پھنس جاتی ہے۔ ا

یک پریس ریلیز کے مطابق اس کہانی کا مقصد 'دوستی کی اہمیت کو سامنے لانا' تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں