تجارتی میلے میں فرانسیسی صدر پر انڈا پھینک دیا گیا

اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2021
ناراض مظاہرین کی جانب سے انڈے پھینکنا فرانسیسی سیاست دانوں کے لیے عام پیشہ ورانہ خطرہ ہے — فوٹو: رائٹرز
ناراض مظاہرین کی جانب سے انڈے پھینکنا فرانسیسی سیاست دانوں کے لیے عام پیشہ ورانہ خطرہ ہے — فوٹو: رائٹرز

فرانس کے جنوب مشرقی شہر لیون میں ریسٹورانٹ و ہوٹل تجارتی میلے کے دورے کے دوران ایک شخص نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو انڈا دے مارا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انڈا فرانسیسی صدر کے کندھے پر لگا لیکن ٹوٹے بغیر گر گیا۔

ملزم کو فوری پکڑ کر کمرے سے باہر نکال دیا گیا جبکہ ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ وہ بعد ازاں اس سے بات کرنے کی کوشش کریں گے۔

میکرون نے بین الاقوامی کیٹرنگ، ہوٹل اینڈ فوڈ ٹرید فیئر (سِرحا) میں کہا کہ 'اگر وہ مجھ سے کچھ کہنا چاہتا ہے تو اسے آنے دیں، میں بعد میں اس سے ملاقات کروں گا'۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کے صدر کو تھپڑ مارنے والے شہری کو 4 ماہ قید کی سزا

اس اعلان کے بعد جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریسٹورینٹ میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی جانے والی ٹِپس پر اب ٹیکس نہیں لیا جائے گا، صدر کے ساتھ میلے میں پیش آنے والا واقعہ ایک چونکا دینے والی حرکت تھی۔

ناراض مظاہرین کی جانب سے انڈے پھینکنا فرانسیسی سیاست دانوں کے لیے عام پیشہ ورانہ خطرہ ہے اور میکرون بھی اس سے مستثنیٰ نہیں رہے۔

وہ جب 2017 میں صرف صدارتی امیدوار تھے تب بھی پیرس میں قومی زرعی میلے میں ہجوم کے دوران ان کے سر پر انڈا پھینکا کیا گیا تھا۔

رواں سال جون میں جب وہ جنوبی شہر ویلنس میں اپنے مداحوں سے ہاتھ ملا رہے تھے تو ایک شخص نے ان کے چہرے پر تھپڑ مارا تھا۔

مزید پڑھیں: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو ہجوم میں ایک شخص نے تھپڑ مار دیا

بعد ازاں 28 سالہ شخص نے عدالت کو بتایا کہ وہ 2019 میں حکومت مخالف 'یلو ویسٹ' احتجاج کا ہمدرد، تھپڑ مارنے والے اس شخص کو چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

آئندہ مہینوں میں ایمانوئیل میکرون کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کیے جانے کی امید ہے کیونکہ دوبارہ انتخابی مہم کے پیش نظر ان کے عوامی مقامات پر جانے کی زیادہ امید ہے۔

انہوں نے اپریل میں ہونے والے آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے اب تک سرکاری سطح پر امیدوار ہونے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں