پیمرا نے 24 نیوز چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا

28 نومبر 2021
پیمرا نے نجم سیٹھی شو میں ہوئی گفتگو پر جاری کیا گیا—فائل فوٹو: ڈان
پیمرا نے نجم سیٹھی شو میں ہوئی گفتگو پر جاری کیا گیا—فائل فوٹو: ڈان

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مبینہ طور پر نفرت انگیز تقاریر نشر کرنے، تشدد کو بھڑکانے اور پروگرام میں شائستگی کے عام طور پر رائج معیارات کے خلاف جارحانہ ہونے پر چینل 24 کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ویلیو ٹی وی اور چینل 24 کی بنیادی کمپنی سینٹرل میڈیا نیٹ ورک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو 24 نومبر کو ایک پروگرام نشر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی نجم سیٹھی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اندر ہونے والی بحث کی وضاحت کرتے ہوئے پروگرام کا کلپ ٹویٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیمرا کا مارننگ شو میں نامناسب الفاظ نشر کرنے پر نیو ٹی وی کو نوٹس

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اتحاد بے سمت ہے اور اگر یہ محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت نے عام آدمی کو تباہ کیا ہے تو اپوزیشن کو جارحانہ احتجاج کرنا چاہیے۔

نجم سیٹھی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا ایک اور کلپ اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی مہم کے ایک حصے کے طور پر اپنے بجلی کے بل کو آگ لگا دی تھی۔

ساتھ ہی اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'یہ کلپ مین اسٹریم میڈیا پر چلا تھا لیکن پیمرا کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی'۔

مزید پڑھیں:پیمرا کی ٹی وی چینلز کو 'قابل اعتراض مواد' نشر نہ کرنے کی ہدایت

علاوہ ازیں انہوں نے موجودہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا بھی ایک ویڈیو کلپ ٹوئٹ کیا جس میں اُسی اسٹیج سے ایک شعلہ بیان تقریر کی گئی تھی۔

پیمرا کے ارسال کردہ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی شو کے میزبان نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے متعلق کال پر تبصرہ کرتے ہوئے انتہائی قابل اعتراض ریمارکس دیے جو تشدد کو بھڑکانے کے مترادف تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں