• KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am
  • KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am

کایلی جینر کا دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان

شائع February 7, 2022
کایلی جینر — فوٹو: انسٹاگرام
کایلی جینر — فوٹو: انسٹاگرام

رئیلٹی اسٹار و بیوٹی انفلوئنسر 24 سالہ کایلی جینر نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

کایلی جینر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بچے کی پیدائش کا اعلان کیا جس میں نیلے رنگ کا دل بھی بنا تھا جو بیٹے کا عندیہ دیتا ہے مگر اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

کایلی جینر اور ان کے بوائے فرینڈ گلوکار تریوس اسکاٹ کی اس سے قبل ایک بیٹھی تھی جو یکم فروری کو 4 سال کی ہوئی۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں دوسرے بچے کے نام کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا اور انسٹاگرام پوسٹ میں بس تاریخ 2/2/22 لکھی تھی اور ایک بلیو ہارٹ ایموجی موجود تھا۔

پوسٹ میں ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر تھی جس میں نومولود بچے کا ہاتھ ممکنہ طور پر اس کی بڑی بہن سٹرومی ویبسٹر نے تھاما ہوا تھا۔

اس پوسٹ کو چند گھنٹوں میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد نے لائیک کیا جبکہ ہزاروں کمنٹس میں رئیلٹی اسٹار کو مبارکباد بھی دی گئی۔

کایلی جینر اور تریوس اسکاٹ 2017 سے ایک ساتھ ہیں اور اب تک ان کی شادی نہیں ہوئی بلکہ 2019 میں میڈیا رپورٹس کے مطابق الگ ہوگئے تھے مگر بیٹی کی پرورش کا سلسلہ جاری رکھا۔

2021 میں ایک بار پھر وہ اکٹھے ہوگئے اور کایلی جینر نے ستمبر 2021 میں حمل سے ہونے کی تصدیق کی تھی۔

اپنے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش کے ایک سال بعد ہی انہوں نے دوسرے بچے کی پیدائش کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور 2020 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ 7 بچوں کی ماں بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2024
کارٹون : 10 دسمبر 2024