کراچی: لیاری میں سلنڈر دھماکے سے 6 افراد زخمی

اپ ڈیٹ 26 فروری 2022
واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں مسجد روڈ کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 4 خواتین سمیت 6 افراد شامل ہیں جنہیں سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

صبح سویرے پیش آنے والے والے واقعے میں 40 سالہ جمیلہ، 20 سالہ ثوبیہ شہزاد، 30 سالہ فرحت، 45 سالہ عظمینہ، 20 سالہ حسنین اور 18 سالہ حنین زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: فیکٹری میں گیس لیکیج سے دھماکا، 12 افراد زخمی

واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔

واضح رہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں غفلت کے باعث سلنڈر پھٹنے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک دکان میں ہونے والے سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور 2 بجے جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس موقع پر پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا گلستان جوہر کے کراؤن گارڈن اپارٹمنٹ میں واقع پیزا کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔

دھماکے میں 32 سالہ خاتون اور چار و دو سال کے 2 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: پشاور گیس سلینڈر کا دھماکا، چار افراد ہلاک

لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایگ گھر میں ہونے والے سلنڈر دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ نیو کراچی سیکٹر 5 ڈی میں دعا چوک کے قریب ایک مکان میں سلنڈر دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد آگ بھجانے والی گاڑیاں اور پولیس حفاظتی سامان کے ساتھ موقع پر پہنچ گئیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں