انگلینڈ میں جاری پانچویں ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کھیل کے دوران ویرات کوہلی سے جھگڑے کے بعد جونی بیئرسٹو نے فائٹ بیک کرتے ہوئے 106 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر انگلینڈ کا مجموعہ 284 رنز تک پہنچا دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اس سے قبل بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے تھے۔

جونی بیئرسٹو نے گزشتہ چار اننگز میں تیسری سنچری بنائی اور اس سال وہ پانچ سینچریاں بنا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے مہنگے ترین اوور کا بدترین ریکارڈ انگلینڈ کے براڈ کے نام

بین اسٹوکس کے دو بار کیچ ڈراپ ہوئے لیکن انگلینڈ کے کپتان اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور ٹھاکر کی بولنگ پر جسپرت بمرا کے ہاتھوں 25 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

دوسری طرف جونی بیئرسٹو کی شاندار اننگز کے باوجود بھارت کو انگلینڈ کے خلاف 169 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

قبل ازیں، سیم بلنگز سات رنز بنا کر کریز پر موجود تھے تاہم بارش کے سبب کھیل روک کر جلدی کھانے کا وقفہ کر دیا گیا تھا، اس وقت انگلینڈ 216 رنز پیچھے تھا۔

بھارت کے تیز گیند باز محمد شامی نے ایک بار پھر نپی تلی بولنگ کی تاہم وہ زیادہ کامیاب ثابت نہیں سکے۔

بین اسٹوکس جب 18 رنز پر کھیل رہے تھے تو شامی کی گیند پر ٹھاکر نے ان کا کیچ گرا دیا۔

دوسری جانب بیئرسٹو نے باؤلرز پر اٹیک جاری رکھا جیسا انہوں نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز کے دوران کیا تھا۔

جونی بیرسٹو کو 81 پر ٹھاکر کی جانب باؤلنگ پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا لیکن انہوں نے تھرڈ امپائر سے رجوع کیا ، ری پلے میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ گیند بلے کا کنارے لے کر پیڈ سے ٹکرائی تھی۔

بھارت کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے، یہ سیریز گزشتہ برس کوووڈ -19 کے برس مکمل نہیں ہوسکی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں