• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ سروس 2 گھنٹے بعد بحال

شائع October 25, 2022
پڑوسی ملک بھارت میں بھی سروس معطل ہونے کی اطلاعات ہیں — شٹر اسٹاک فوٹو
پڑوسی ملک بھارت میں بھی سروس معطل ہونے کی اطلاعات ہیں — شٹر اسٹاک فوٹو

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروسز تقریباً 2 گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد بحال ہوگئی۔

ویب سائٹس ڈاؤن یعنی متاثر ہونے پر مسلسل نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق دوپہر کے اوقات میں میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کی سروسز صارفین کے لیے معطل ہوگئی تھیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کی جانب سے شیئر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی سروسز دوپہر کے اوقات میں معطل ہوئیں۔

پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ ٹرینڈنگ لسٹ میں سب سے نمایاں تھا جب کہ 60 ہزار سے زائد صارفین نے اس کی بندش کے بارے میں اظہار خیال کیا تھا۔

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ سروسز پڑوسی ملک بھارت میں بھی معطل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

فیس بیک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی 'میٹا' کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ کچھ لوگوں کو فی الحال پیغامات بھیجنے میں دشواری کا سامنا ہے، اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور جلد از جلد ہر سروس بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے سے لاکھوں کی تعداد میں صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیائی ممالک کے صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ، فیس بُک اور انسٹاگرام سروسز 6 گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال

واضح رہے کہ اکتوبر 2021 میں بھی فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت بڑی سوشل میڈیا سروسز کو بڑے پیمانے پر بندش کا سامنا کرنا پڑ ا تھا جب کہ بندش سے ممکنہ طور پر لاکھوں صارفین متاثر ہوئے تھے۔

سروس تعطل کے دوران ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے واشنگٹن اور پیرس جیسے بڑے اور اہم شہروں میں سروس کی بندش سے آگاہ کیا تھا۔

کئی گھنٹوں کی معطلی کے باعث فیس بک کے شیئرز کی قیمتوں میں 4.9 فیصد کمی دیکھی گئی جو گزشتہ نومبر 2020 کے بعد ایک دن میں سب سے بڑی کمی تھی، تاہم سروسز بحال ہونے کے بعد اس میں 0.5 فیصد بہتری آگئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ سروس عارضی معطلی کے بعد بحال

فیس بک کے چیف ٹیکنالوجی افسر مائیک شروفر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 'ہم پر انحصار کرنے والے چھوٹے اور بڑے کاروبار، خاندانوں اور افراد سے میں معذرت خواہ ہوں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'سروسز کی 100 فیصد بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024